24 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:50
چین :کنوئیں میں گرنیوالی گائیںکو بحفاظت باہر نکال لیا گیا
کنگ ژھو ......چین میںکنوئیں میں گرنے والی گائیںکو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔چین کے شہر کنگ ژھو میں کنوئیں میں گر جا نے والی گائیں کوامدادی کارکنوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت با ہر نکال لیا۔چینی ریسکیو ذرائع کے مطابق گائیں کنوئیں کا ڈھکن موجود نہ ہونے کی وجہ سے بے احتیاطی اور بے دھیانی میں اُس میں جاگری۔اس موقع پر فائر فائٹرعملے کے رضاکاروں اور جانوروں کے ماہرین نے کئی فٹ گہرے سوکھے کنوئیں میں پھنسی اس گائیںکو باہر نکالنے کیلئے کنوئیں میں پانی بھرا جسکے بعد اوپر کی طرف اُبھرتی گائیں کو کئی افراد نے کھینچ کر باہر نکال لیا۔