25 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:32
جس کا کام اسی کو ساجھے، کرے تو ٹھینگا باجے
ڈیلس.......دنیا بھر میں پارکر رننگ یعنی دوڑتے ہوئے رکاوٹیں عبور کرنے کا کھیل تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے لیکن یہ تصویر دیکھ کر کہنا ہی پڑے گا کہ یہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔اس نوجوان نے تیز رفتاری سے دوڑتے ہوئے کرتب دکھانے کی کوشش تو بہت کی لیکن افسوس کہ جیسا اس نے چاہا تھا ویسے ہو نہیں سکا اور یہ منہ کے بل گر پڑے۔سیانے ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ تربیت اور مشق کے بغیر کوئی بھی کام کرنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔