27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 1:32
نادان بلی کپ میں سَر پھنسا بیٹھیں ، ڈاگی میاں مدد کو پہنچ گئے
نیویارک........یوں تو کتے اور بلی ایک دوسرے کے روایتی دشمن ہیں جن کی آپس میں ذرا کم ہی بنتی ہے لیکن یہاں تو معاملہ کچھ الگ ہی نظر آرہا ہے جہاں مشکل میں گرفتار بی مانو کی مدد کے لئے ڈاگی میاں پہنچ چکے ہیں۔بی مانو اس وقت عجب کشمکش کا شکار ہو گئیں جب پیپر کپ میں سے کچھ کھانے کی تلاش میں اپنا سر اس کے اندر پھنسا بیٹھیں ۔سَر پھنس جانے پر گھبرا کر ادھر سے ادھر بھاگتی بی مانو کو جب قریب موجود ڈاگی میاں نے دیکھا تو فوراً ہی مدد کو پہنچ گئے اور پیپر کپ منہ میں دبا کر بی مانو کو مشکل سے نجات ڈلوائی۔ کیوں ہو گئے نا آپ بھی کتے کی دریا دِلی پر حیران۔۔!