27 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:4
نارتھ یارکشائر میں خر گو ش بن گئے ایتھلیٹ .........
لندن.....برطانیہ میں خرگوشوں کے درمیان رکاوٹیں عبور کرنے کے گرینڈ نیشنل مقابلے کا انعقاد۔گھڑ دو ڑ میں گھو ڑ وں کی چھلا نگیں مارکر رکا وٹیں پا رکر تے تو آ پ نے دیکھا ہو گا لیکن برطانوی کاؤنٹی نارتھ یارکشائرمیں یہ کا م اب خرگوشوں نے بھی شر وع کر دیا ہے۔نارتھ یارکشائرکے قصبے ہیروگیٹ میں93ویں سالانہ برجس پریمئر اسمال اینمل شو کا انعقاد کیاگیا جس میں ہر نسل کے چھوٹے بڑے چوہے اور خرگوش موجود تھے۔دو روز تک جاری رہنے والے اس شو میں خرگوشوں کے درمیان سالانہ ریبٹ گرینڈ نیشنل ایونٹ کااہتمام کیا گیاجس میں کئی ممالک سے آئے خرگوشوں کی ٹیمز کے درمیان رکا وٹیں پا ر کر نے کے مقابلے کرائے گئے۔اس منفرد مقابلے کیلئے ننھے منے خر گوشو ں کیلئے خصوصی طور پر چھو ٹی چھو ٹی رکا روٹیں تیا ر کی گئی تھیں جنہیں پھلانگتے ہوئے یہ اپنی ایتھلیٹک صلاحیتوں کا مظاہر ہ پیش کرتے نظر آئے۔