تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:17

تھائی لینڈ کے جزیرے پرتیرتی ہوئی انوکھی فٹ بال پچ

بنکاک ......فٹ بال دنیا کو دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا گیم سمجھا جاتا ہے اور اس کھیل کے شوقین دنیا بھر میں موجود ہیں لیکن اگر فٹ بال کا میچ سمندر کے بیچوں بیچ منعقدکیا جائے کیا ہی بات ہے۔جی ہاں تھائی لینڈ کے ایک جزیرے کے پاس بنائی گئی یہ انوکھی فٹ بال پچ سمندر کے پر کشش نظارے کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو کشتی کا مزہ بھی فراہم کرتی ہے لیکن زیادہ تیز کک مارنے پرفٹ بال سمندر میں جانے کا خطرہ بھی رہتا ہے۔3سال قبل بنائی گئی یہ انوکھی پچ یوں تو فٹ بال کے میدان سے کہیں زیادہ چھوٹی ہے لیکن کھیل کے دوران لہروں کے اتار چڑھاؤ پر تیرنے کا لطف دیتی ہے ۔80فٹ لمبی اور 50فٹ کی چوڑائی پر مشتمل یہ خوبصورت فٹ بال پچ سیاحت کے فروغ کیلئے بنائی گئی ہے اور کچھ ہی عرصے میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہے جہاں پہنچ کر وہ سمندر کا نظارہ بھی کرتے ہیں اور ساتھ میں فٹ بال کھیل کر مزہ دوبالا کرتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.