28 جنوری 2015
وقت اشاعت: 7:49
اسپین میں فلور فائٹ فیسٹیول کا انعقاد
میڈرڈ......دنیا میں ایسے لو گوں کی کمی نہیں جو نت نئے انداز اپنا کر تفریح حاصل کر تے ہیں ۔اسپین کے قصبے زنژو دی لیمیامیں سالانہ فلور فائٹ فیسٹیول کا انعقادکیا گیا جس میں شہریوں نے گلیوں میں جمع ہو کر ایک دوسرے پر آٹے اوربھوسی کی بارش کردی۔ڈومنگو فیئرلیرو(Domingo Fareleiro)نامی اس فیسٹیول میں مردوخواتین اور بچوں نے خصوصی طورپر تیار کردہ لباس پہن کر شرکت کی جہاں سوکھے آٹے کیساتھ ساتھ آٹے کے ملیدے کو برتنوں کے بجائے پائپ کے ذریعے پانی کی طرح ایک دوسرے پر برسایا اور محظوظ ہوئے۔ فلور فائٹ فیسٹیول اسپین کادوسوسال پرانا تہوار ہے جسے ہر سال شہری بھر پور جوش وجذبے سے مناتے نظر آتے ہیں۔