29 جنوری 2015
وقت اشاعت: 2:9
امریکی چڑیا گھرمیں ننھے میاں کے ساتھ کھیلتا اود بلاؤ
نیویارک......یوں تو جنگل کے بادشاہ کا لقب رکھنے والے خونخوار شیروں کے پاس جانا بھی موت کے منہ میں جانے کے مترادف ہے لیکن اگر شیر اتنا مہربان ہو تو کیا ہی بات ہے۔جی ہاں امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک چڑیا گھر میں رہنے والے اس اود بلاؤ نے اپنے قریب آنے والے ایک ننھے سیاح سے دوستی کرلی ہے۔ننھے میاں جونہی اود بلاؤکے قریب آئے،اود بلاؤنے ان کے ساتھ کھیلنا شروع کردیا جس کا ننھے میاں نے بھی بھرپور لطف اْٹھایا۔گو کہ اس اود بلاؤ اور ننھے میاں کے بیچ ایک شیشے کی دیوار حائل تھی لیکن پھر بھی ننھے میاں کی ہمت کی داد تو دینی ہی پڑے گی جواس سے بالکل نہیں ڈرے۔