30 جنوری 2015
وقت اشاعت: 8:7
امریکی کسان نے گائیوں کو ترتیب میں کھڑا کرکے مسکراتا چہرہ بنادیا
نیویارک .......اسے فرمانبرداری کہیں گے یا پھر بھوک کا اثر؟امریکی کسان نے گائیوں کو ایک مخصوص شکل میں کھڑے ہونے پر مجبور کردیا۔جی ہاں بالکل امریکی ریاست کنساس سے تعلق رکھنے والے کسان کے دماغ کی تو داد دینی پڑیگی جس نے اپنی بھوکی گائیوں کو چارے کے ٹرک کے پیچھے گھماتے گھماتے مسکراتا چہرہ(اسمائلی فیس)تشکیل دے ڈالا۔بھوک کی ماری یہ گائیں ٹرک سے مخصوص پوائنٹس پر گرتے چارے جمع ہوتی گئیں اور خود بخود اسمائی فیس کی شکل ترتیب دے دی جبکہ اس تمام منظر کو کسان کے ڈرون کیمرے نے انتہائی بلندی سے عکس بند کرلیا۔