تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
30 جنوری 2015
وقت اشاعت: 9:12

پیرس کا انوکھا ریسٹورینٹ، بچھو سمیت کئی کیڑ وں سے بنی ڈشز

پیرس ......بچھو کو دیکھتے ہی اکثر لوگوں کی حالت غیر ہو جاتی ہے لیکن پیرس میں ایک ریسٹورینٹ ایسا بھی ہے جہاں کھانے کے لئے بچھو پیش کئے جاتے ہیں۔جی ہاں"لے فیسٹِن" نامی اس ریسٹورینٹ میں نا صرف بچھو بلکہ ٹڈے اور بھنورے سمیت کئی اقسام کے کیڑے مکوڑوں کو کھانے کے طور پر سرو کیا جاتا ہے ۔عام حالات میں تو لوگوں کی اس قسم کے کیڑوں کو دیکھ کر چیخیں ہی نکل جائیں لیکن یہاں آنے والوں کو بھی داد دینی پڑے گی جو انہیں خوب مزے لے لے کر کھا جاتے ہیں۔پیرس میں اپنی طرز کے اس پہلے ریسٹورینٹ میں آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں اور تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن اتناگلہ ضرور ہے یہ کیڑے مکوڑے آخر اتنے چھوٹے کیوں ہوتے ہیں کہ ان سے پیٹ بھی نہیں بھر سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.