31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 17:9
دبئی میں دل کش پتنگوں سے سجا کائٹ فیسٹیول
دبئی.........دبئی میں دلکش پتنگوں سے سجےکائٹ فیسٹیول نے ہزاروں لوگوں کو گرویدہ بنالیا۔ دبئی میں جمیرہ کے ساحل پر خوب صورت پتنگوں نے آسمان کو حسین بنادیا ہے۔ دنیا بھر سے آئے ہوئے ہزاروں سیاح اس کائٹ فیسٹیول کو بھرپور انداز میں انجوائے کررہے ہیں۔ رنگ برنگی اور بڑی پتنگوں کو اس فیسٹیول کی جان قراردیاجارہا ہے۔ جگماتی پتنگوں میں لگی بتیاں انہیں مزید دلکش بنارہی ہیں۔ جدت آمیز پتنگوں میں لوگ بہت دلچسپی لے رہے ہیں۔ 29جنوری سے جاری یہ کائٹ فیسٹیول آج ختم ہورہا ہے۔