31 جنوری 2015
وقت اشاعت: 18:30
کیلی فورنیا میں دریا میں پھنسے والے کتے کو بچا لیا گیا
لاس اینجلس..........کیلی فورنیا میں دریا میں پھنسنے والے کتے کو امدادی ٹیم نے خصوصی آپریشن کے ذریعے بچالیا۔کیلی فورنیا کی سان فرنینڈو ویلی میں شدید بارش کے نتیجے میں دریا بپھر گیا۔ اس دوران ایک کتا پانی کے بہاؤ میں پھنس گیااور بہتا ہوا تقریباً ایک میل دور نکل گیا۔اسے بچانے کے لیے امدادی کارکن ہوا میں معلق ہیلی کاپٹر کے ذریعے رسی سےنیچے اُترا اور کتے کو پانی سے باہر نکال لیا۔