1 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:59
ٹی وی پرٹینس میچ دیکھنے کا دیوانہ ڈوگی
نیویارک........مشہورِ زمانہ کھیل ٹینس کے فین تو دنیا میں بہت سے پائے جاتے ہیں مگر ٹینس کا ایسا دیوانہ آپ نے شاید ہی کہیں دیکھا ہو۔جی ہاں یہ ڈوگی میاں ٹینس کے اس قدر شوقین ہیں کہ ٹی وی چلتے ہی سب کچھ بھول بھال کر میچ دیکھنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔انہیں لاکھ بلاؤ لیکن کیا مجال جو انہماک میں ذرا سی بھی کمی آجائے اور د ھیان اِدھر سے اُدھر بھٹکے۔ اب یہ مت سمجھئے گا کہ اس ڈوگی میاں کو کھیل کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں بلکہ اچھا شارٹ لگنے پر یہ کھلاڑی کو اچھل اچھل کر داد بھی خوب دیتے ہیں۔