5 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:6
کتے نے اپنی مالکن کے ساتھ ایکسر سائز کر نی شروع کر دی
لندن.....کہتے ہیں اگر جسمانی طور پر چاک وچوبند اور تندرست رہنا ہے تو ایکسر سائز کر نا بہت ضروری ہے اور یہی بات ایک برطانوی کتے کو نا صرف سمجھ آگئی ہے بلکہ اس نے اس پر با قاعدہ طورپرعمل بھی شروع کر دیا ہے۔یہ جرمن شیفرڈروزانہ اپنی مالکن کے ساتھ ایکسر سائز کر تا ہے۔ ایکسر سائز کا دیوانہ یہ کتا پہلے اپنی ما لکن کو ایکسر سائز کر تا دیکھتا ہے اور پھر کسی وقفے یا سستی کے بغیر فوراً اسی عمل کونقل کر کے دہراتا ہے۔