5 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:59
جاپان میں بس گیا برف کا شہر
ٹوکیو...........جاپان میں بس گیا ہے برف کا شہر،جہاں ہر شے برف کی ہے اور ہر طرف برف ہی برف ہے۔یہ شاندار آئس فیسٹیول سجایا گیا ہے جاپان کے جزیرے ہوکائیڈو میں۔ یہاں دو سو سے زائد ماہر فنکاروں کے فن پاروں کےساتھ ہالی ووڈ فلم اسٹار وار کی برف سے بنی شیطانی طاقتیں بھی موجود ہیں،جو آنےوالوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ فروزن کے کیریکٹر Olaf کو بھی یہاں پیش کیا گیا ہے۔ فیسٹیول میں سب سے بڑا مجسمہ 49فٹ بلند ہے۔ فیسٹیول سات روز جاری رہے گا۔