تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
7 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:50

آگ بجھانے کا کام بھی اب روبوٹ سر انجام دیں گے

نیویارک.....امریکی بحریہ نے آگ بجھانے کی صلاحیت کا حامل آزمائشی روبوٹ متعارف کرادیا۔عام طور پر کہیں کسی بلڈنگ میں آگ لگ جائے تو فوری طور پر فائر بریگیڈ کے عملے کو طلب کیا جاتا ہے لیکن اب اسکی ضرورت نہیں رہی کیونکہ یہ کام بھی اب روبوٹ سر انجام دیں گے۔جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں روز نت نئے اور منفرد صلاحیتوں کے حامل روبوٹس منظرِ عام پر آرہے ہیں اورامریکی بحریہ کا پیش کردہ سافر(شپ بورڈ آٹونومس فائر فائٹرروبوٹ)نامی فائر فائٹر روبوٹ اسکی تازہ ترین مثال ہے۔عامی انسانی قامت کے مماثل5فٹ 10انچ(177سینٹی میٹر)اونچا اور143پونڈوزنی دو ٹانگوں والا یہ روبوٹ انسانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر آگ بجھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس روبوٹ میں نصب انفراریڈ کیمروں اور لیزر کی مدد سے جہاں یہ شدید دھوئیں میں بھی آگ والے حصے کو شناخت کرتا ہے بلکہ فائر ہوز کی مدد سے فوری آگ بجھانے کی کوشش بھی کرتا ہے۔واشنگٹن میں جاری نیول فیوچر فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو میں پیش کیا گیا سافر کاآزمائشی ماڈل فی الحال سست رفتار ہے جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے استعمال کیا جارہا ہے تاہم بہت جلد اسکے سوفٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرکے اسے امریکی بحری بیڑے کا حصہ بنادیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.