8 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:52
شیپ کیفے آئیں بھیڑوں کے ساتھ چائے کی چسکیاں لگائیں
سیؤل .......دنیا بھر میں چینی کلینڈر کے مطابق نئے قمری سال کو ایئر آف دی شیپ کا نام دیا گیا ہے اور اسی مناسبت سے جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں اپنی نوعیت کے پہلے شیپ کیفے کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔سیؤل میں کھلنے والے شیپ کیفے میں آنے والے افردچائے اور کا فی پینے کے ساتھ ساتھ یہاں موجود دو پالتو بھیڑوں سے بھی محظو ظ ہو تے ہیں جن سے کھیل کر نا صرف تھکاوٹ دور کی جا سکتی ہے بلکہ انکے ساتھ وقت گزار کربھیڑوں کے شوقین افراد اپنا شوق بھی پو را کر سکتے ہیں۔دنیا کے پہلے اور فی الحال واحد شیپ کیفے میں چائے پینے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں کا رُخ کررہے ہیں جہاں ہر وقت بھیڑیں اِدھر سے اُدھر گھومتی نظر آتی ہیں۔