تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
9 فروری 2015
وقت اشاعت: 10:23

بازو سے معذور باہمت شخص پائلٹ بن گیا

لندن......ایک بازو سے معذور باہمت شخص نے مصنوعی ہاتھ کیساتھ پائلٹ کی تربیت حاصل کرکے جہاز اُڑانا سیکھ لیا۔حوصلہ اور ہمت جواں ہو تو انسان زندگی کی تمام مشکلات اور کٹھنائیوں سے لڑتے ہوئے کچھ بھی کر دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ بات برطانوی ویسٹ یارکشائر سے تعلق رکھنے والے باہمت شخص نے ثابت کردکھائی ہے۔51سالہ اسٹیون رابنسن حادثے کے نتیجے میں30سال قبل ایک ہاتھ سے محروم ہوگئے تھے تاہم اس محرومی نے بھی انکے حوصلے کو پست نہیں ہونے دیا۔پائلٹ بننے کے خواہشمند رابنسن نے لائسنس حاصل کرنے کیلئے فلائنگ اسکول میں داخلہ لیا تاہم اُنکا مصنوعی ہاتھ بار بار انکے راہ کی رکاوٹ بنتا رہا۔رابنسن نے اپنی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے فقط200پاؤنڈ کی لاگت سے ذاتی مصنوعی ہاتھ تیار کرڈالا جو انکی ضرورت کے مطابق تمام فنکشنز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رابنسن کے اس ہاتھ کو ایوی ایشن میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے منظوری حاصل ہوگئی ہے جسکے بعد اب وہ دس دس گھنٹے سولو فلائنگ پریکٹس کررہا ہے اور بہت جلد ٹیسٹ کلیئر کرکے اُسے پرائیویٹ فلائنگ لائسنس مل جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.