9 فروری 2015
وقت اشاعت: 13:38
حقیقی اسپائیڈر مین،کئی فٹ اونچی چھلانگیں لگانے والا پھرتیلا نوجوان
لندن......حقیقی زندگی کا اسپائیڈر مین،بغیر کسی سہارے کے کئی فٹ اونچی چھلانگیں لگانے والا پھرتیلا نوجوان ۔ہالی ووڈ کی شہرہ آفاق فلم اسپائیڈر مین کے سپرہیرو کی کا ر کردگی اور کارناموں سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن ذرا ان نوجوان کو بھی دیکھ لیجئے جو حقیقی اسپائیڈر مین بن گیا ہے۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس پھرتیلے نوجوان نے اپنی انوکھی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف اونچی دیواروں کودیکھتے ہی دیکھتے پھلانگ لیا بلکہ کئی فٹ بلندی پربھی چڑھ دوڑا۔اس منفرد مہم جوئی کے دوران اسپائیڈر مین کا کاسٹیوم پہنے اس کھلاڑی نے فرنٹ اور بیک فلپس کا بھی شاندار مظاہرہ پیش کیااور کسی رسی کا سہارا لئے بغیراپنے ہاتھ اور پاؤں کے ذریعے نہایت کم چوڑائی کے راستوں کو باآسانی پار کر لیا۔