10 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:6
تھائی لینڈ میں اسکائی ڈائیورزطیارے سے بال بال بچ گئے
بینکاک.......پرندوں اور طیاروں کی طرح فضا میں پرواز کرنا تو ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس دوران ذرا سی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔تھائی لینڈ میں بھی دو اسکائی ڈائیورز کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا جب 13ہزار فٹ کی بلندی پر اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے اچانک ایک طیارہ سامنے آگیا۔اسکائی ڈائیورز نے اس غیر متوقع صورتحال پر اپنے اوسان سنبھالتے ہوئے سمجھداری کا مظاہرہ کیا اور اپنی سمت تبدیل کرلی جس کے بعد طیارہ ان کے انتہائی قریب سے گزر گیا۔طیارے کی ٹکر سے بال بال بچ جانے کے بعد دونوں اسکائی ڈائیورز نے زمین پر بحفاظت اپنے قدم رکھے اور جان بچ جانے پر شکر ادا کیا۔