تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
10 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:39

کینیڈا میں پٹری پر جمی برف اْڑاتی ٹرین کا دلکش نظارہ

اوٹاوا......موسم کی خرابی کے باعث دنیا بھر میں جہاز وں کی فلائٹس کا شیڈول متاثر ہونا تو عام سی بات ہے لیکن برفباری کے موسم میں تو ٹرینوں کا چلنا بھی دشوار ہوجاتا ہے۔یقین نہ آئے تو کینیڈا میں برف سے ڈھک جانے والی پٹری پر چلتی اس ٹرین کو ہی دیکھ لیجئے جو برف اْڑاتی ہوئی آہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہے۔راستے میں برف کی رکاوٹوں کو چیرتے ہوئے خراماں خراماں آگے بڑھتی ہوئی اس مال گاڑی کی یہ ویڈیو صرف تین روز میں انٹرنیٹ پر مقبول ہوچکی ہے اور اسے اب تک 7ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.