10 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:55
52فٹ کی بلندی سے اُلٹا لٹک کر بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ
نیویارک......دنیا میں ایسے نو جوانوں کی کمی نہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خطرات سے کھیلتے نظر آتے ہیں ۔ان مہم جوؤں کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہیں ہو گا جنہوں نے رسی کا استعما ل کئے بغیربلندی سے کودتے ہوئے بنجی جمپنگ کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا۔یورپی ملک ایسٹونیامیں جاری اس انوکھے کھیل کے دوران یہ نڈِر نوجوان کرین سے بندھے جنگلے پر پہنچ کر 52فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا تے نظرآئے اور صرف یہی نہیں بلکہ ڈینیل موئیزل نامی مہم جُو نے تورسی کا استعمال کئے بغیرپاؤں کی مدد سے اُلٹا لٹک کر نیچے موجود ائیر ٹائٹ جمپنگ بورڈ پرچھلانگ لگائی اور دیکھنے والوں کوحیران کر دیا۔آسڑیا سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کی خطرے سے بھرپور ا پنی نوعیت کی اس انوکھی کاوش کو بطورعالمی ریکاڑد گینز بکس میں بھی شامل کر لیا گیا ہے ۔