11 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:28
فِٹنس کو برقرار رکھنے کیلئے ایکسر سائز کرنے والا ننھابچہ
بیجنگ......انسانوں کا مکمل فٹ اور صحتمند رہنے کیلئے ورزش کرناعام سی بات ہے لیکن اب توننھے بچوں پر بھی فٹنس کا جنون سوار ہو گیا ہے۔یقین نہیں آتاتو چین سے تعلق رکھنے والے17مہینے کے اس بچے کو ہی دیکھ لیجئے جو فٹنس کریز میں مبتلا ہوکر ایکسرسائز کرنے میں پوری طرح سے مگن نظر آرہاہے۔اپنے والد کی جانب سے اشارہ ملتے ہی اس جوش اور ہمت سے ورزش کرتا ہے کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس ویڈیو کو آن لائن کافی تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جس میں والد کو کم عمری میں اپنے بچے کو ورزش کیلئے تیار کرنادیکھنے والوں نے نا پسند بھی کیا گیا ہے۔