14 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:34
اونچائی پر بھی چڑھنے کی صلاحیت رکھنے والاڈاگ روبوٹ
بسامریکی شہر بوسٹن میں ماہرین نے ایک ایسا چار ٹانگوں والا جدیدڈاگ روبوٹ تیار کر لیاہے جودشوار گزار راستوں سے گزرنے اور اونچائی پر چڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کتے سے مشابہہ یہ روبوٹ غیر ہموار زمین پرچلتے ہو ئے اپنی چار ٹانگوں کا استعمال انتہائی مہارت سے کرتا ہے اور حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ جیسے ہی اسے زور دار کِک ماری جائے اور یہ گِرنے لگے تو فوراً اپنا بگڑتا ہوا توازن بحال کر لیتا ہے۔اور تو اور اس کی خصوصیات میں ایک یہ بھی خاصیت ہے کہ یہ چٹانوں پر بھی تیزی سے چڑھ جاتا ہے اور اپنا توازن برقرار رکھتا ہے۔