14 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:34
جاپانی کسان نے دل کی شکل کے تربوز کاشت کر کے حیران کر دیا
ٹوکیو......ویلنٹائن ڈے کی آمد آمد ہے اور پیار کر نے والے اس دن ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کیلئے تحائف کا تبادلہ کرتے ہیں۔14فروری کے دن کی مناسبت سے ایک جاپانی کسان نے دل کی شکل والے تربوز بھی اگائے ہیں۔ جی ہاں جا پان میںHiroichi Kimura نامی ایک کسان نے اپنے باغات میں دلچسپ انداز کے یہ دل کی شکل والے تربوز اگائے ہیں جو خصوصاً نوجوان نسل میں انتہائی مقبول ہوگئے ہیں۔اس ذہین کسان نے پودے کے ساتھ لگے تربور کو مکمل پکنے سے قبل ہی دل کی شکل والے ایک شفاف سانچے میں اس طرح لاک کیا کہ یہ تربوز اپنا سائز بڑھنے کے ساتھ ہی اس سانچے کی دل والی شکل میں تبدیل ہو گیا ۔ جب تربوز پک گیا تو اس کسان نے دل والے سانچے کا لاک کھول کر اسے باہر نکال لیا جو صرف شکل میں مختلف ہے لیکن رنگ اور ذائقہ بالکل عام تربوز جیسا ہے۔