تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
14 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:15

ویلنٹائن ڈے پر محبت کے اظہار کے لیے گلاب کا تحفہ

حیدرآباد..........ویلنٹائین ڈے کے موقع پر لوگ اپنے چاہنے والوں کو محبت کے اظہار کے لئے گلاب کے پھول دیتے ہیں۔ یہ گلاب کن مراحل سے گزرکردلوں کوجوڑتا ہے۔سندھ میں گلاب کی کاشت حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹہ اور مورو میں کی جاتی ہے۔ یہاں گلابی، پیلا، سفید گلاب بھی مہکتا ہے لیکن سب سے زیادہ لال رنگ کا گلاب کِھلتا ہے۔ گلاب کی فصل دسمبر کے موسم میں لگائی جاتی ہے۔جو ڈیڑھ سے دو سال میں تیارہوجاتی ہے۔فی ایکڑ فصل پر ایک لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔اس کاروبار کو پذیرائی نہیں ملی چالیس پچاس سال سے کام چل رہا ہے وہی دیسی گلاب کی کوالیٹی بھی اچھی ہے دنیا میں یورپ میں جاتا ہے۔جب سارا گلشن سرخ گلابوں سے مہک اٹھتا ہے تو مزدور صبح سویرے باغ میں پہنچ کرٹہنیوں سے پھول توڑنا شروع کردیتے ہیں تاکہ گلاب کی تازگی برقرار رکھی جاسکے۔ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں میں محبت بانٹتے ہیں لیکن خود خوشیوں سے محروم رہتے ہیں۔ہم پھول توڑتے ہیں لوگوں کو خوشیاں دیتے ہیں لیکن ہماری مزدوری کم ہے گزارہ نہیں ہوتا۔گلاب کی کٹائی کے بعد اسے بوروں میں بھر کر سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں میں چڑھا دیا جاتا ہے تاکہ اسے مندری میں پہنچایا جائے۔ان گلابوں کو جلد سے جلد دکاندار کے پاس پہنچایا جاتاہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ ویسے تو گلاب سارا سال ہی فروخت ہوتا لیکن ویلنائن ڈے پر اس کی مانگ میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔ویلنٹائن ڈے پر اچھی خاصی ڈیمانڈ بڑھ جاتی ہے عام دنوں سےکئی گناہ زیادہ لگالو،گلاب سدا بہار پھول ہے جو ہرخوشی کے موقع پراپنوں کی چاہت کو بڑھا دیتا ہے۔ اورویلنٹائن ڈے پرملنے والا سرخ گلاب اپنی مہکارکے ساتھ دل میں اترجاتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.