19 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:37
کافی پینے ہی نہیں مصّوری کیلئے بھی استعما ل کی جا سکتی ہے
نیویارک.....سرد موسم میں گرم گرم کافی کسے پسند نہیں ہوتی لیکن کیاآ پ جا نتے ہیں کہ اس کو مصوری کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔!!جی ہاں امریکی مصو رہ کیرن ایلینڈاپنے فن کے اظہار کیلئے رنگو ں کی جگہ کا فی کااستعمال کر تی ہے ۔ کیرن کا فی پا ؤڈر اور پا نی کی آ میزش سے خوبصورت شیڈز پر مشتمل فن پارے تخلیق کر تی ہیں جن کے نہ صرف چہرے کے نقوش نہایت واضح ہوتے ہیں بلکہ تاثرات تک با آسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔کیرن نے اپنے انوکھے طریقہ مصوری کے ذریعے اب تک کئی نامور شخصیات سمیت دلکش مناظر پر مبنی فن پارے تیا ر کر کے آرٹ کے دلدادہ افراد کو حیرت زدہ کر دیا ہے جو اس کے فن کا سراہے بغیر رہ نہیں پاتے۔