19 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:34
پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے آشنا ہوتے ہیں،ماہرین
لندن......پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے آشنا ہوتے ہیں،ماہرین حیاتیات کا کہنا ہے کہ دیگر پرندوں کے برعکس پینگوئنز صرف نمکین اور کھٹے ذائقوں سے ہی آشنا ہیں۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ریڑھ کی ہڈی رکھنے والے جانور پانچ قسم کے ذائقے محسوس کرسکتے ہیں جن میں میٹھا، کڑوا، ترش، نمکین شامل ہے ، تاہم تحقیق سے پتا چلا ہے کہ پینگوئنز میں ارتقائی عمل کے دوران پانچ بنیادی ذائقوں میں سے تین کا احساس باقی نہیں رہا،یہ دریافت اس وقت ہوئی جب امریکا اور چین سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں نے پینگوئنز کے ڈی این اے میں سے ان ذائقوں کے جینز کو غائب پایا، زیادہ تر پرندے میٹھے ذائقے کی نشاندہی نہیں کرسکتے لیکن پینگوئنز کڑوی چیزوں اور گوشت کے ذائقے سے بھی ناآشنا ہیں، سائنسدانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ پینگوئنز کو مچھلی کھاتے ہوئے اس کا ذائقہ نمکین لگ سکتا ہے لیکن چونکہ وہ پوری مچھلی نگل لیتے ہیں اس لیے یہ بھی ممکن ہے کہ انھیں کوئی ذائقہ محسوس ہی نہ ہوتا ہو۔