تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
21 فروری 2015
وقت اشاعت: 16:41

دہلی میں نکالی گئی پرانی اور قیمتی گاڑیوں کی ریلی

دہلی .........بھارتی دارالحکومت دہلی میں پرانی اورقیمتی گاڑیوں کی ریلی نکالی گئی۔ نصف صدی اور اس سے قبل کی یہ گاڑیاں دیکھنے میں انتہائی دلکش اور چلنے میں خوب رواں تھیں۔ اس ریلی میں بھارت کے کئی شہروں کے علاوہ ملائشیا اور سنگاپور سے بھی پرانی گاڑیاں لائی گئی تھیں۔ دو سو سے زائد گاڑیاں اس ریلی میں موجود تھیں۔ ان میں رولس رائس، کیڈلک، بیوک اور بینٹلے کی گاڑیوں نے لوگوں کوٕمتاثر کیا۔ ریلی کی جان بینزکی موٹر ویگن تھی جو 1886ء کا مرسڈیز کا سب سے پہلا ماڈل تھا۔ تاریخی نوعیت کی ریلی کو دہلی والوں نے خوب انجوائے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.