22 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:24
آتش فشاں کی راکھ پراسکیٹ بورڈنگ کا خطرناک مظاہرہ
نکاراگوا ......منچلے اور مہم جو نوجوانوں کے لیے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اسی لیے وہ اپنے شوق کی تسکین کے لیے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ایسا ہی کچھ نظارہ نکاراگوا کے شہر لیون میں دیکھنے کو مل رہا ہے جہاں دنیا بھر کے دور دراز ممالک سے منچلے نوجوان آتش فشاں کی راکھ پر اسکیٹنگ کرنے پہنچ رہے ہیں۔یہ منچلے شایدشاید برف باری کا انتظار کرتے کرتے اُکتا گئے تھے اسی لیے آتش فشاں کی راکھ پر ہی اسکیٹ بورڈنگ کرنے پر اکتفا کرتے نظر آرہے ہیں۔726میٹر اونچے متحرک آتش فشاں سے60میل فی گھنٹہ کی رفتار سے والکینو بورڈنگ(اسکیٹنگ) کرکے نیچے پہنچنے میں ان نوجوانوں کو صرف20سیکنڈ لگتے ہیں جس کے بعد یہ ایک بار پھر اوپر کی جانب دوڑ لگاتے نظر آتے ہیں۔