تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
22 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:40

ماہر آرٹسٹ نے سڑک کے بیچ میں کار کو ہوا میں اُلٹا معلق کردیا

لندن.....دنیا میں ایسے فنکاروں کی کمی نہیں جو آئے دِن نِت نئے آرٹ کے شاہکار تیار کر کے دیکھنے والوں کو داد ینے پر مجبور کر دیتے ہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایلکس چینیک کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا جس نے معروف شاہراہ کے کنارے فضا میں اُڑتا ہوا ایک ایسا ریمپ بنایا ہے جو پندرہ فٹ لمبا ہے۔اس ریمپ پر ایلکس نے ایک کار کو بھی سفر کرتے دِکھایا ہے جو ریمپ کے ساتھ ساتھ فضا میں معلق نصب کی گئی ہے ۔ لال رنگ کی یہ کاراس مہارت سے لٹکائی گئی ہے کہ دیکھنے والوں کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے گاڑی تیز رفتاری سے سفر کرتے ہوئے ہوا میں اُڑنا بھر رہی ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.