تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
23 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:26

چلتی پھرتی کھلونا کار میں تبدیل ہو نے والا امریکی نو جوان

کیلی فورنیا ......ہالی وڈ فلموں میں دکھا ئے جا نے والے جدید مشینی کر دار نا صرف لوگوں کو بے حد پسند آتے ہیں بلکہ وہ ان کر داروں سے اس قدر متا ثر ہو جاتے ہیں کہ انھیں اپنی حقیقی زندگی کا حصہ بنانے سے بھی گریز نہیں کر تے ۔امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک نوجوان نے بھی ٹرانسفارمرز فلم سے متا ثر ہو کر ایسا لبا س تیا ر کیا ہے جس کی مدد سے وہ ایک چلتی پھرتی کھلونا کار میں تبدیل ہو جا تا ہے ۔ اس نو جوان نے بچوں کی کھلو نا کار کو مختلف حصوں میں تقسیم کر کے اسے ایک لباس میں تبدیل کردیا ہے۔اس مشینی لباس کوپہن کر یہ نوجوان منٹوں میں ایک کھلونا کار کے روپ میں تبدیل ہو جا تا ہے جس کا مظاہرہ وہ کئی ٹی و ی پروگرامز اور عوامی مقامات پر کر کے داد وصول کر چکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.