24 فروری 2015
وقت اشاعت: 1:57
خطر نا ک اسٹنٹ پیش کر نے والی لڑکی پر سانپ کاحملہ
ایمسٹرڈیم......ڈچ رئیلٹی شو کے دوران خطر نا ک اسٹنٹ پیش کر کے اپنی بہادری کا مظاہر ہ پیش کر نے والی لڑکی پر سانپ نے حملہ کردیا۔ اس لڑکی نے جنگل کے قدرتی ماحول میں رکھے ڈبے میں سے دیوہیکل خطر نا ک سانپ کو پکڑ کر با ہر نکالنے کیلئے جیسے ہی اس ڈبے کے اندر اپنا ہاتھ ڈالاتو سانپ نے اس کے ہاتھ پر کاٹ لیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازو کے ساتھ لپیٹ گیا۔ خوف اور تکلیف سے چیخیں ما رتی اس لڑکی کو دیکھ کر رئیلٹی شو کی دیگر خاتون شرکاء بھی خوف میں مبتلا ہو گئیں۔ پروگرام کے سیٹ پر موجود افراد اس لڑکی کی مدد کو پہنچے اورایک کھٹن مرحلے کے بعد سانپ کی گرفت سے اسے بچا کر فوراً طبی امداد کیلئے اسپتا ل پہنچایا۔