24 فروری 2015
وقت اشاعت: 4:55
کار پر جمی برف ہٹانے کا انوکھا انداز
نیو یارک......دنیا بھر میں مختلف مقامات پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے اور نظام زندگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے برف کی صفائی بھی ضروری ہے۔ذرا ن منچلوں کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کار پر جمی برف کی تہہ ہٹانے کا ایسا انوکھا اور حیرت انگیز انداز اپنایا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے۔جی ہاں،اتنی تیز آواز میں میوزک چلایا کہ اسپیکرز کی دھمک سے ساری برف دیکھتے ہی دیکھتے ہٹ گئی اور زیادہ محنت بھی نہیں کرنی پڑی،کیوں ہے نا پھر حیرت انگیز طریقہ۔