تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
24 فروری 2015
وقت اشاعت: 18:12

افغانی مونا لیزا شربت بی بی ایک بار پھر منظر عام پر آ گئی

پشاور......افغان جنگ میں اپنی آنکھوں سے دنیا بھر میں پہچان بنانے والی افغانی مونالیزا شربت بی بی ایک بار پھر منظر عام پر آگئی۔ شربت بی بی کی شناخت پاکستانی شناختی کارڈ کے حصول کے دوران سامنے آئی۔ شربت بی بی عرف مونا لیزا نے اپنے بیٹے سمیت2014ء میں نادرا کے دفتر میں شناختی کارڈ کے لئے درخواست دی تھی جس کے دوران اس کی شناخت ہوئی۔ افغان خاتون شربت بی بی نے افغان جنگ کے دوران اپنی آنکھوں کی عالمی تصویر سے شہرت پائی۔ سال 1985ء میں شربت بی بی کی تصویر ایک غیرملکی میگزین کے سرورق پر شائع ہوئی تھی۔ تصویر شائع ہونے کے بعد شربت بی بی بین الاقوامی میڈیا میں مونالیزا کے نام سے جانی گئی۔ تصویر لینے کے وقت شربت بی بی کی عمر بارہ سال تھی۔ وہ اب پشاور کے ایک رہائشی علاقے میں رہتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.