25 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:20
روبوٹک ٹیبل جو کھانے پینے کی اشیاء آپ تک پہنچائے
ٹوکیو.....جاپانی ماہرین نے ایک ایسی منفرد روبوٹک ٹیبل تیار کی ہے جو ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں ویٹرز کا کام بخوبی سر انجام دینے کی صلا حیت رکھتی ہے۔دو پہیوں والی اس جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹیبل کے اوپر جوس اور دیگر پلیٹیں رکھ دی جاتی ہے جو ہدایات پر عمل کرتے ہو ئے کسی مدد کے بغیر مطلو بہ جگہ پہنچ جاتی ہے۔اس روبوٹک ٹیبل کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ اپنا توازن اس طرح بر قرار رکھتی ہے کہ اس پر رکھی اشیاء کسی جھٹکے سے گرے بغیر گاہک تک پہنچ جاتی ہیں۔