25 فروری 2015
وقت اشاعت: 17:17
امریکا :گھوڑوں کے ذریعے اسکی انگ کے سالانہ مقابلے
نیویارک...........امریکا میں اسکی انگ کے سالانہ مقابلے ہوئے۔20ٹیموں نے گھوڑے کے ذریعے اسکی انگ کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔ ریاست کولوراڈو کے علاقے سلورٹن میں اس ایونٹ کے موقع پر برف باری تھمی ہوئی تھی۔ 15ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں ہزاروں تماشائیوں کو بہترین مقابلے دیکھنے کو ملے۔ گھوڑے کے ذریعے ہونے والی اسکی انگ میں مہارت، توازن اور بہادری کے مقابلے دیکھنے سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسکی انگ کے اس طریقہ کار کو اسکی جورنگ کہتے ہیں اور یہ ناروے سے شروع ہوئی ہے۔