تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:46

جانوروں کے بھُس بھرے ماڈل جمع کرنے کا شوقین بچہ

لندن.......کم عمر بچوں کو جہاں مخملی ٹوائز اور ریموٹ کنٹرول کھلونے جمع کرنے کا شوقین ہوتا ہے وہیں برطانوی بچے کے تو شوق سب سے ہی نرالے ہیں جسے مردہ جانوروں کے بھُس بھرے ماڈلز جمع کرنے کا جنون ہے۔برطانوی کاؤنٹی آکسفورڈ شائرکے قصبے کڈ لنگٹن سے تعلق رکھنے والے12سالہ آرچی کروفورڈ کے کمرے میں کوئی عام کھلونے نہیں بلکہ مختلف جانوروں کی بھُس بھری کھالوں کے75ماڈلزموجود ہیں۔ٹیکسی ڈرمی کے شوقین آرچی سات سال کی عمر سے مردہ جانوروں کی کھالوں کو بھس بھرکے جمع کررہا ہے جس میں چوہے،شکرے اورگلہریوں سے لیکر آرما ڈیلو اورمرموٹ تک شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.