تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
26 فروری 2015
وقت اشاعت: 3:18

چین میں ٹرالر اور گاڑی کا خطرناک تصادم، تمام افراد محفوظ

بیجنگ........دنیا بھر میں ہر روز سینکڑوں حادثے ہوتے ہیں، جہاں کچھ جان لیوا ثابت ہوتے ہیں، تو کچھ خطرناک نظر آتے ہوئے بھی ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہ جاتے ہیں۔ ایسے ہی ایک حادثہ چین کے صوبے ژجیانگ میں دیکھنے کو ملا جہاں یوٹرن پر گاڑی اور ٹرالر کا خطرناک تصادم ہوا تاہم تمام سوار مکمل محفوظ رہے۔ سی سی ٹی وی وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوٹرن پر ایک جانب سے سفید گاڑی آرہی ہے، جبکہ ایک جانب سے کئی وہیلر ٹرالر جو موڑ پر پہنچتے ہی ایک دوسرے سے بری طرح ٹکرائے۔ ٹکر کے بعد ٹرالر گاڑی کو کم وبیش دس میٹر تک گھسیٹتا لے گیا اور رفتار کم کرتے ہوئے بریک لگا دی، جسکے نتیجے میں گاڑی اور ٹرالر دونوں کے ڈرائیور کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.