1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:48
مصور ہ نے دھول مٹی کو کینوس پر منتقل کر کے شاہکار تخلیق کر ڈالے
نیویارک.....آئے دن رنگوں کے استعمال سے بننے والی تصاویرتوہم دیکھتے ہی رہتے ہیں لیکن ایسی پینٹنگز جو دھول مٹی سے بنی ہوں شاید ہی کہیں دیکھی ہوں۔ امریکی آرٹسٹ Allison Cortsonنے دھول مٹی کو کینوس پر منتقل کر کے مصوری سے لگاؤ رکھنے والے افراد کو حیران کر ڈالاہے۔ان فن پاروں کو دیکھ کر نہ صرف آرٹسٹ کی مہارت کا اعتراف ہوتا ہے بلکہ حقیقت کا بھی گمان ہوتا ہے،خوبصورت مٹیالے پسِ منظربنا کر کے انسان کی شبیہ کو واٹر کلر سے اس انداز میں بنایا گیا ہے کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیرنہ رہ پاتے۔مصورہ نے اپنی کلیکشن میں سیڑھیاں اُترتا شخص ، صوفے پر بیٹھا لڑکااورپیانو بجاتی لڑکی کے علاوہ کئی دیگر شاہکار بنائے ہیں جو آج کل سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔