تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:9

زیورخ : چڑیا گھر میں پینگوئنز کی سالانہ پریڈ دیکھنے سینکڑوں افرادپہنچ گئے

زیورخ.....ہر سال کی طرح اس سال بھی سردیوں کے سیزن میں سوئزرلینڈ کے شہر زیورخ کے چڑیا گھر میں پینگوئنز کی سالانہ پریڈ کا اہتما م کیا گیا۔ہر سال سردیوں کے موسم میں جب درجہ حرارت دس ڈگری سینٹی گریڈتک گر جاتا ہے تو کنگ پینگوئنز کو چڑیا گھر کے ٹور پرنکالا جاتا ہے جہاں وہ دیگر جانوروں کے انکلوژرز کا نظارہ بھی کرتے ہیں۔اس موقع پر جہاں بچے بڑے سب ہی پینگوئنز کی دلچسپ واک سے محظوظ ہوتے نظر آئے وہیں انکی تصاویر بھی کھینچتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.