1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 4:18
سات سالہ بچہ ماہر گولفربن گیا
برمنگھم .........کہتے ہیں پوت کے پاؤں پالنے میں ہی نظر آجاتے ہیں، یہ جملہ غالب آتا ہے برطانیہ کے اس ننھے لڑکے پر جو اتنی کم عمری میں بھی اس مہارت سے گولف کھیلتا ہے کہ دیکھنے والے دنگ ہی رہ جاتے ہیں۔ برمنگھم کے رہائشی بین براؤن نامی اس بچے کی عمر ابھی سات برس ہی ہے جو اپنے چھوٹے چھوٹے ہاتھوں میں گولف اسٹک تھام کر گیند کو نشانہ لگا کر مطلوبہ ہدف کی جانب ہِٹ کرتا ہے تو وہ ٹھیک نشانے پر جا لگتی ہے۔ یہ ننھا کھلاڑی اپنے فن میں بیحد ماہر ہے کہ اگر یہ کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا کہ بین تو ٹائیگر ووڈز کو بھی دن میں تارے دِکھا د ے گا۔