3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:4
روشنی سے تخلیق کیے گے شاہکارمناظر
لندن.....برطانیہ میں ایک نو جوان کو پینٹنگ کلرز کے بجائے لائٹ کی روشنی اور اس کی حرکات کی مدد سے مصوری کے شاہکار تخلیق کرنے کا شوق ہے۔اپنے اسی شوق کو عملی جامہ پہنانے کے لیے یہ نوجوان دندان سازی کے شعبے کو چھوڑ کراس مصوری کے میدان میں کود پڑا۔اس نے مختلف مقامی بے جان جگہوں میں زندگی ڈالتے ہوئے انہیں دیدہ زیب روشنی کے رنگوں میں ڈھالا اور انہیں تصویری روپ میں عکس بند کرلیاجنہیں دیکھ کر ہر آنکھ حیر ت زدہ رہ جاتی ہے۔