تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:4

چینی بچے نے خود کو واشنگ مشین میں پھنسا ڈالا

بیجنگ.....چینی بچوں کی شیطانیوں کو فل اسٹاپ لگانا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی لگتا ہے جو آئے دن کہیں کھڑکی کی گرل میں، دروازے میں ،دیواروں کے بیچ اور واشنگ مشین تک میں خود پھنسا لیتے ہیں۔ایسا ہی ایک حادثہ گذشتہ دنوں چین کے صوبے ہبائی کے شہر سے سامنے آیا جہاں7 سالہ بچے نے خود کوواشنگ مشین میں پھنسالیا جہاں سے اسکو نکالنا والدین کیلئے مشکل ہی نہیں ناممکن ہوگیا۔بس پھر کیا تھا بچے کے والدین کو فائر فائٹرز رضاکاروں کی خدمات حاصل کرنی پڑیں جنہوں نے واشنگ مشین کی باڈی کے پرزے پرزے الگ کرتے ہوئے بچے کو بحفاظت باہر نکالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.