تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 2:20

خوفناک بلاؤں کا روپ دھار نے والی امریکی لڑکی

نیویارک.....میک اَپ کا استعمال خواتین اپنی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کرتی ہیں لیکن ایک امریکی لڑکی نے میک اَپ کے ذریعے خطرناک بلاؤں کا روپ دھار کر اپنی مہارت کا ایسا مظاہرہ پیش کیا ہے کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے ہیں۔امریکہ سے تعلق رکھنے والی الیگزی انوکھی میک اَپ تکنیک کے ذریعے اپنے نقوش میں اس قدر تبدیلی لے آتی ہے کہ پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ محض میک اَپ کے ذریعے تشکیل دیا گیا حلیہ ہے ۔حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس تکنیک کے حصول کیلئے بائیس سالہ الیگزی نے کسی سے مدد حاصل نہیں کہ نہ ہی کسی میک اَپ اسکول کا رُخ کیا ہے بلکہ مختصر عرصے کی مشق اور شوق کی بنیاد پر اس منفرد فن پرعبور پایا ہے۔ٹھیک کہتے ہیں محنت، لگن اور شوق کی بنیاد پر کچھ بھی نا ممکن نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.