3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:26
قدیم لاشوں کی باقیات کے ڈی این اے ٹیسٹ سے نیا انکشاف
لندن........قدیم لاشوں کی باقیات کے ڈی این اے ٹیسٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آٹھ ہزار سال قبل بڑے پیمانے پر مختلف انسانی گروہوں نے یورپ کی جانب نقل مکانی کی تھی۔برطانوی سائنس دانوں نے انہتر 69 قدیم لاشوں کی باقیات کا ڈین این اے ٹیسٹ کیا، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ سات سے آٹھ ہزار سال قبل کسانوں اور شکاریوں کی کثیر تعداد مشرق کی جانب سے یورپ میں آکر آباد ہوئی تھی اور پھر وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، دونوں نسلوں کے ملاپ سے دیگر قومیتیں اور نسلیں وجود میں آئیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ کثیر پیمانے پر ہونے والی اس انسانی نقل مکانی کے نتیجے میں یورپ میں وہ تمام زبانیں وجود میں آئیں جو آج وہاں بولی جاتی ہیں۔