3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:48
بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے
نیویارک.........مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ مالیاتی میگزین فوربز کے مطابق اس سال بل گیٹس کی دولت اور اثاثوں کی مالیت 79ارب ڈالر ہوگئی ہے جو گزشتہ سال 67ارب ڈالر تھی۔ بل گیٹس اب تک یہ اعزاز 16 بار حاصل کر چکے ہیں۔ اس سال انہوں نے میکسیکو کے ٹیلی کام سیکٹر کے صنعت کار کارلوس سلم کی جگہ لی ہے جو اس فہرست میں اب دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ کارلوس سلم کے پاس 77ارب ڈالر کا سرمایا ہے جبکہ تیسرے نمبر پر 72ارب ڈالرز کے ساتھ برکشائر ان کمپنی کے سربراہ وارن بفیٹ ہیں۔