تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:37

جاپان :3مارچ کو روایتی گڑیا کا دن، قونصل خانے میں خصوصی نمائش

کراچی.......یوں تو مائیں بیٹیوں سے محبت کا اظہار کبھی بھی اور کیسے بھی کرسکتی ہیں لیکن جاپان کی مائیں بیٹیوں سے محبت کا اظہار انہیں گڑیا کا تحفہ دے کر کرتی ہیں۔ جاپان کی گڑیا کو محبت خلوص اور دعا کی علامت سمجھا جاتا ہے اور 3مارچ کو جاپان کی تمام مائیں اپنی بیٹیوں سے محبت کے اظہار کے لئے انہیں یہ خاص جاپانی گڑیا تحفہ دیتی ہیں۔ اس دن کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے جاپان قونصل خانے میں جاپانی گڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ نمائش میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ ہر گڑیا اپنی الگ انفرادیت اور مقصد رکھتی ہے اور یہ گڑیائیں جاپان کی زرخیز ثقافت کا اظہار بھی ہیں۔ نمائش میں رکھی گئی 80سے زائد جاپانی گڑیوں کے رنگ ڈھنگ اور ان کی سجاوٹ نے ہر آنے والے کو جاپان کے اس انوکھے انداز سے متعارف کروایا۔ جاپان کا ثقافتی ورثہ اور سجاوٹی ہنر کئی صدیوں پر محیط ہے، اس تہوار کے ذریعے جاپان والے اپنی بیٹیوں کو یہ احساس دلانا چاہتے ہیں کہ جاپان کی ننھی راج دلاریوں قوم کو تم سے پیار ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.