تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36

شمسی ہو ائی جہازسولر امپلس ٹوکی تیسری کامیاب آزمائشی پرواز

دبئی.......شمسی توانائی سے اُڑنے والا ہو ائی جہاز سولر امپلس ٹونے گذشتہ دنوں ابوظہبی میں تیسری آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کردکھائی ہے جسکے بعد اب وہ دنیا کے گرد چکر لگانے کی فلائٹ کیلئے بالکل تیار ہے۔5ہزار80پونڈ(2ہزار300کلوگرام) وزنی اس جہاز کے236فٹ چوڑے ونگ ایریا پر17ہزار248 فوٹو والٹک سیلزنصب ہیں جن کی مدد سے یہ جہاز70کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے5سے 6دن تک بناء جیٹ فیول کے دن رات اُڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ 120گھنٹے بناء رُکے اڑنے کی صلاحیت رکھنے والا یہ شمسی ہوائی جہازابوظہبی سے ٹیک آف کرتے ہوئے پوری دنیا کے گرد چکر لگائے گا جس کے تحت یہ بھارت،چین اور ہوائی سمیت امریکی علاقوں سے گزرتے ہوئے اٹلانٹک ،جنوبی یورپ اورشمالی افریقہ سے ہوتے ہوئے واپس ابوظہبی آئے گا۔کم وبیش پانچ ماہ طویل ورلڈ ٹورکے دوران یہ شمسی طیارہ12مرتبہ لینڈنگ کریگااور 25دنوں کے برابر مسلسل پرواز کے دوران35ہزار کلومیٹر فاصلہ طے کریگا۔سولر امپلس ٹوSolar Impulse 2نامی اس شمسی جہاز کے ذریعے ممکنہ طور پر رواں سال سے بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آغازبھی کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.