تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36

برطانوی سکوں کیلئے الزبتھ دوئم کا نیا پورٹریٹ جاری

لندن.......برطانیہ میں سکے جاری کرنے کے حکومتی ادارے رائل منٹ نے سکوں کیلئے ملکہِ برطانیہ الزبتھ دوئم کا نیا پورٹریٹ جاری کردیا ہے۔ نیشنل پورٹریٹ گیلری میں پیش کیا گیا ملکہِ برطانیہ کا یہ نیا اواتار 17سال بعد نئے سکوں پر ملکہِ برطانیہ کی پرانی تصویر کی جگہ لے گا۔ واضح رہے کہ برطانوی سکوں کیلئے ملکہِ برطانیہ کا یہ پانچواں اور ممکنہ طور پر سب سے آخری پورٹریٹ ہوگا جبکہ اس سے قبل 1952،1968،1985 اور 1998میں الزبتھ دوئم کے پورٹریٹس تخلیق کیے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.