تازہ ترین سرخیاں
 دلچسپ خبریں 
5 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:36

اُڑنے والی کار کے بعد اب پانی پر اُڑنے والی کشتی بھی متعارف

سلوانیا........سلوانیا میں ماہر دماغوں نے اڑنے والی کشتی بھی متعارف کروا دی ہے۔ اس منفرد شکل وشبہات والی الیکڑک کشتی میں پانی کی سطح پر کسی بھی قسم کے شور وشرابے کے بغیر اڑنے کی صلاحیت موجود ہے۔ پانی پر چلتی اس ماحول دوست کشتی میں نصب بٹن دبا کر اس کے نچلے حصے میں لگی پانچ ٹانگوں کو کھولا جاتا ہے، جو کسی کرسی کی طرح اس کشتی کو سواروں سمیت تین سے چار فٹ پانی سے اونچا کر دیتی ہے۔ 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی یہ کشتی جدید ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا اضافہ ہے، جو الیکڑک موٹرز کے بلبوتے پر دوڑتی اور اڑتی ہے لیکن ایک وقت میں صرف دو افراد ہی اس پر سواری کا مزہ اٹھا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.